• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

' زیتون کا تیل ذیابیطس میں مفید'

شائع February 11, 2013

۔۔۔۔آن لائن فوٹو
۔۔۔۔آن لائن فوٹو

سرگودھا: طبی ماہرین نے زیتون کے تیل کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی موثر قرار دیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ زیتون کا تیل خون سے شوگر کی مقدار کم کرنے اور وزن کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔

اس سے کم نشاستے (سٹارچ) والی غذائیں اور پروٹین کی زیادتی کے اثرات بھی کنٹرول کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے کے لیے اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

پاکستان میں اس وقت سات ملین افراد ذیابیطس کا شکار ہیں اور اگر یہ تعداد اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو 2030 میں پاکستان ذیابیطس کے مرض سے متاثر ہونے والا چوتھا بڑا ملک ہوگا اور یہاں ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اڑتیس لاکھ تک جا پہنچے گی۔

پاکستان کے قومی ادارہ برائے ذیابیطس کے سربراہ پروفیسر زمان شیخ کے اس انکشاف کے بعد ضروری ہے کہ ذیابیطس میں مبتلا لوگ اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لائیں اور وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024