• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

سخت ماں ہوں، مادھوری ڈکشٹ

شائع February 7, 2013

مادھوری ڈکشت۔ - اے ایف پی فائل فوٹو
مادھوری ڈکشت۔ - اے ایف پی فائل فوٹو

ممبئی: بالی وڈ خاتون اداکار مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ وہ ایک سخت ماں ہیں اور اور صحت کے معاملات کو لیکر سختی سے پیش آتی ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق، مادھوری ڈکشٹ نے اپنی تازہ گفتگو میں بتایا ہے کہ وہ بچوں پر کھانے کے معاملے میں سختی برتتی ہیں کیونکہ وہ انہیں صحت مند زندگی دینا چاہتی ہیں۔

بالی وڈ خاتون اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں بھی بہت محتاط روئیے کی مالک ہیں۔

مادھوری نے بتایا کہ وہ دو کاموں کو ایک وقت میں بخوبی سرانجام دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب ازداجی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہر سریرام نینا اور اپنے دونوں بچوں ارین اور رایان کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

خاتون اداکار نے مزید بتایا کہ وہ ہمیشہ وہی فلمی پراجیکٹ سائن کرتی ہیں جو انہیں پسند آتا ہے اور جس سے وہ مطمئن ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت لگن سے کام کرتی ہیں چاہے وہ ڈانس ہو یا ایکٹنگ اپنی پوری جان لگا دیتی ہیں اس لیے انہیں فلمی دنیا میں ایک مقام حاصل ہے اور وہ آئندہ بھی فلمی دنیا کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024