• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

علی موسیٰ گیلانی کےاکاؤنٹس منجمند کرنے کا حکم

شائع January 29, 2013

علی موسیٰ گیلانی ۔ فائل تصویر آن لائن
علی موسیٰ گیلانی ۔ فائل تصویر آن لائن

اسلام آباد: ایفی ڈرین کی غیرقانونی درآمد کے کیس میں ڈرامائی پیش رفت ہوئی ہے اور انسدادمنشیات کی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیوی اوربیٹے سمیت چارافرادکے اثاثے اوربینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کاحکم جاری کیاہے۔

ایفی ڈرین کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادمنشیات کی عدالت میں ہوئی۔۔ دوران سماعت عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اہلیہ فوزیہ گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی موسی گیلانی ،سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین اوروزیراعظم کے پرنسپل افسرخوشنود لاشاری کے اثاثے منجمد کرنے کاحکم دیا۔

عدالت نے چاروں افراد کے بینک کھاتے بھی فوری طورپرمجنمدکردیے۔ عدالت نے چاروں افراد کوبارہ فروری کوطلب کرتے ہوئے انہیں اپنی آمدنی کے ذرائع ظاہرکرنے کابھی حکم دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025