• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تینتالیس سال میں بھی فٹ ہوں، جینیفر لوپیز

شائع January 28, 2013

۔۔۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔۔۔فائل فوٹو 

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی خاتون گلوکار جینیفر لوپیز نے کہا ہے کہ 43 سال کی عمر میں بھی خود کو جوان محسوس کرتی ہیں۔

گلوکار نے لاس اینجلس میں حالیہ گفتگو میں کہا کہ 43 سال کی عمر میں بھی وہ خود کو فٹ اور جوان محسوس کرتی ہیں اور جو وہ خود کیلئے محسوس کرتی ہیں وہ ان کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

ان کے مطابق، اس سوچ کی وجہ سے ان کی خوبصورتی قائم ہے اور وہ اس عمر میں بھی پرکشش اور جوان دکھائی دیتی ہیں۔

جینیفر نے کہا کہ اس عمر میں بھی ان کی جسمانی توانائی کی سطح ویسے ہی برقرار ہے جیسے 25 سال کی عمر میں تھی، ان کے خیال میں اب وہ زیادہ بہتر ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کنسرٹس کئے اور ان کے بہت اچھے تجربات رہے جو ہمیشہ یادگار رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024