• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی: اپوزیشن جماعتوں کا تین روزہ دھرنا آج سے شروع

شائع January 26, 2013

مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن کراچی میں ہفتے کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہراحتجاج کر رہے ہیں۔ اے پی پی فوٹو

 کراچی: سیاسی مذہبی اپوزیشن جماعتوں کا تین روزہ دھرنا کراچی میں صوبائی الیکشن کے دفتر کے باہر ہفتے کے روز شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں  کا یہ دھرنا ووٹرزکے  تصدیقی عمل میں فوج کی عدم شمولیت کیخلاف ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ووٹرلسٹوں کے تصدیق کو شفاف بنائے جانے میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فوج کو شامل کیا جائے۔

 دھرنے میں جماعت اسلامی ،پاکستان مسلم لیگ نون، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام (ف) ،سندھ یوناٹیڈ پارٹی ، سندھ ترقی پسند پارٹی پختونخوا ملی عوامی پارٹی، iسنی تحریک ، عوامی تحریک،  جمیعت  علماء پاکستان  جمیعت علماء اسلام (سمیع) کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

 دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے دھرنے میں شریک مذ ہبی اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے صاف اور شفاف انعقاد اور کراچی کے امن  کے لیئے ہم سب یہاں جمع ہیں۔

 اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا تو ہم آئندہ دھرنا پارلیمان کے باہر کریں گے۔

 اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ  دھرنا ہفتہ سے پیر تک جاری رہے گا تاوقت کے الیکشن کمیشن پاکستان ووٹرز کے تصدیقی عمل میں فوج کی شمولیت کو یقینی نا بنادے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے دعوی کیا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کو کراچی میں کھل کر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع نہی دیا جا رہا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 26, 2013 06:02pm
جب تک ایم کیو ایم کراچی میں برسراقتدار هوگی کراچی میں کوئی بھی کام اسکی مرضی کے بغیر نہیں هوگا پی پی پی نے بھی ان لوگوں کو کھلا چھوڑ دیا هے دھرنے سے کچھ نہیں هوگا وه لوگ تو کورٹ کی پروا نہیں کرتے الطاف نے غیر مشروط معافی جو مانگی هے اور فخرو بھائی بھی شپ شپ کررہا هے اے این پی کی اس سلسلے میں خاموشی شرمناک هے
Israr Muhammad Jan 26, 2013 06:05pm
جب تک ایم کیو ایم کراچی میں برسراقتدار هوگی کراچی میں کوئی بھی کام اسکی مرضی کے بغیر نہیں هوگا پی پی پی نے بھی ان لوگوں کو کھلا چھوڑ دیا هے دھرنے سے کچھ نہیں هوگا وه لوگ تو کورٹ کی پروا نہیں کرتے الطاف نے غیر مشروط معافی جو مانگی هے اور فخرو بھائی بھی شپ شپ کررہا هے اے این پی کی طالبان کی خوف سے اس سلسلے میں خاموشی شرمناک هے
sohail Feb 15, 2013 05:05pm
nice information

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024