• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

'گیس ہیٹر کا استعمال موٹاپے کی وجہ'

شائع January 24, 2013

گیس ہیٹر کا زیادہ استعمال موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گیس ہیٹر کا زیادہ استعمال موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیٹر کے زیادہ استعمال سے انسانی جسم میں ہونے والی قدرتی تبدیلی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے سربراہ فیونا جوہانسن اور ان کی ٹیم کے مطابق لوگ سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کے ساتھ زیادہ بیٹھتے ہیں اوریوں حرکت کم ہونے سے قدرتی طور پر کیلوریز کے جلنے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔

ان کے مطابق ہیٹر کے زیادہ استعمال سے جسم میں موجود کیلوریز خارج ہونے کے بجائے جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے موٹاپے میں اضافہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں پسینے کے ذریعے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے جبکہ ایئرکنڈیشنر کے زیادہ استعمال سے موسمی اثرات کا جسم پر کم اثر پڑتا ہے لہذا گیس ہیٹر اور ایئرکنڈیشنر کا زیادہ استعمال انسانی جسم کیلئے نقصان دہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025