• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں ہندو تنظیم ملوث

شائع January 20, 2013

۔۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر داخلہ نے ایک ہندو قوم پرست جماعت پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیر داخلہ سوشی کمار شندے نے کہا ہے کہ حکومتی ایجنسیز کی تحقیقات کے مطابق، ہندو قوم پرست جماعت 2007ء میں ہونے والے سمجھوتہ ایکسپیریس دھماکے اور مغربی ہندوستان میں واقع مالے گاؤں میں ہونے والے بم حملے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپیریس دھماکے میں میں 68 مسافر ہلاک ہوئے تھے جبکہ مالے گاؤں میں ہونے والے بم حملے میں سات افراد مارے گئے تھے۔

جے پور میں اتوار کو ہونے والی کانگریس پارٹی کے ایک اجلاس میں شندے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر یہ الزام عائد کیے۔

دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

muhammad javed iqbal bhatti May 07, 2013 08:46am
عمران خان کے بارے آپ کیاجانتے ؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024