طالبان پاک فوج پر حملے نہیں کریں گے، حکیم اللہ محسود

طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود اور ان کے نائب ولی الرحمان۔ فائل فوٹو اسکرین شاٹ۔۔۔
پشاور: تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے ہفتے کو کہا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج پر حملے نہیں کریں گے اور اس کی جگہ وہ افغانستان میں نیٹو افواج پر حملے کریں گے۔
افغان سرحد کے ساتھ واقع پاکستانی علاقے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے ہزاروں جوان ڈیوٹیوں پر مامور ہیں۔
پاک فوج اور طالبان کے درمیان مذکورہ علاقے میں وقفے وقفے سے تصادم جاری رہتا ہے تاہم طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی جانب سے ایک پمفلٹ جاری کیا گیا ہے جس میں حملے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایک سینئر کمانڈر نے اس پمفلٹ کی تصدیق کی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں