• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:43am Sunrise 6:04am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

کینیا: 21 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا

شائع January 11, 2013

کینین پولیس۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔
کینین پولیس۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

نیروبی: کینیا کی پولیس نے 21 شدت پسندوں کو ہلاک اور217 کو گرفتار کرلیا جبکہ بڑی تعداد میں دھماکہ خیز ڈیوائسز قبضہ میں لے لیں۔

 کینیا کے شہر کانو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پولیس کے ترجمان ماجیا ماگاجی نے بتایا کہ گذشتہ برس جنوری سے دسمبر تک شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں لاتے ہوئے پولیس کمانڈ نے مجموعی طور پر 21شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

 جبکہ217 کو گرفتار کیا گیا اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز ڈیوائسز کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس اس عرصہ کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 68 ڈیوائسز کوناکارہ بھی بنایا۔

 ترجمان نے کہا کہ پولیس نے دو اغواء کاروں کو گرفتار جبکہ دو مغویوں کو رہا بھی کرایا۔

 انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ 108 شدت پسندوں پرریادتی اور قتل کے الزامات ہیں۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 79 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 مارچ 2025
کارٹون : 20 مارچ 2025