'برطانیہ میں مزید فسادات کا خدشہ'
لندن: ریڈ کراس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں نوجوانوں میں روزگار کی قلت اور غربت میں اضافے کے باعث مزید فسادات پھوٹ سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل ریڈ کراس ورکنگ گروپ کے سربراہ نے کہا کہ بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال 2011 کے فسادات کی نشاندہی کرتی ہے۔
یورپ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور برطانیہ اس سے آزاد نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم اسپین میں بے چینی دیکھ چکے ہیں اور ہمیں بھی نازک صورتحال کا سامنا ہے'۔
ان کے مطابق اگر اقتصادی دباؤ مزید بڑھا تو اس سے لوگوں کی معاشرت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔