• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اگلے 4 سال میں اجناس کی 50 نئی اقسام تیار کی جائیں گی

شائع January 2, 2013

گندم سمیت پاکستان میں زرعی اجناس کی بہتر اقسام تیار کی جارہی ہیں۔ فائل تصویر رائٹرز
گندم سمیت پاکستان میں زرعی اجناس کی بہتر اقسام تیار کی جارہی ہیں۔ فائل تصویر رائٹرز

فیصل آباد: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے آئندہ 4سالوں میں گندم ،کپاس، چاول ، مکئی اور دیگر غذائی اجناس کی کم ازکم 50نئی اقسام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ادارے سے وابستہ  سائنسدان و زرعی ماہرین ایسی نئی غذائی اجناس کی اقسام تیار کرنے میں مصروف ہیں جو کم پانی کے استعما ل کے باوجود بھر پور پیداواری صلاحیت اور زبردست قوت مدافعت کی حامل ہوں گی۔

بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران ایوب ریسرچ کے ترجمان نے بتایاکہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ نے گزشتہ چند سالوں کے دوران غذائی اجناس کی 421اقسام متعارف کروائیں جن میں 54 اقسام صرف حالیہ 4 برسوں میں تیار کی گئی ہیں جنہیں پنجاب سیڈکونسل نے بھی کاشت کیلئے منظور کر لیاہے۔

 انہوں نے بتایاکہ اناج و اجناس کئی نئی اقسام تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایوب ریسرچ نے جو نئی اقسام تیار کی ہیں ان کی بدولت ملک میں گندم کی پیداوار میں 7 فیصد، چاول کی پیداوار میں 15 فیصد ، کپاس کی پیداوار میں 12 فیصد ، گنے کی پیداوار میں8 فیصد اور آلو کی پیداوار میں 125 فیصد اضافہ ہواہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024