• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

یوٹیوب دوبارہ بند

شائع December 29, 2012

فائل تصویر --.
فائل تصویر --.

اسلام آباد: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ڈان نیوز کے مطابق، اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر تاحال گستخانہ مواد موجود ہے جس کے ختم ہونے تک ویب سائٹ کو بحال نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ساڑھے تین ماہ کی بندش کے بعد ہفتے کی صبح تمام انٹرنیٹ پروائیڈرز کو یوٹیوب کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یوٹیوب پر گستاخانہ مواد روکنے کے لیے خصوصی سافٹ ویئرز لگائے گئے جنہیں بیرون ملک سے بھاری قیمت پر درآمد کیا گیا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں گستاخانہ مواد نہیں دیکھا جا سکے گا۔

27 ستمبر 2012 کو اسلام مخالف وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان، ہندوستان، لیبیا، مصر، ملائشیا سمیت متعدد ممالک میں یو ٹیوب کو بلاک کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024