• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

الباکستانیوں کے اصولی موقف

شائع December 26, 2012

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

ہم نے ایک قوم کی حیشیت سے ایسے منطقی اور فلسفیانہ دلائل بناۓ ہیں جو ہمارے ارد گرد کی دنیا کی تعبیر کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دنیا کی تعبیر نہ کریں لیکن وہ ہمارے ذہن کی ضرور تعبیر کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے بہترین دماغوں کی صلاحیتوں کو ضرور سراہنا چاہیے۔

 ہیروئن اور دوسری نشہ آور ڈرگس کی تیاری اور بیچنا تجارت ہے -- لیکن شراب پینا حرام ہے۔

2. طالبان نے ملالہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، حملہ آور کی بہن نے ملالہ سے اپنے بھائی کے  فعل کی معافی مانگی ہے۔ الباکستان کے ساستدانوں، افسران، ہسپتال کے سٹاف، برٹش ہسپتال، ملالہ کے خاندان، ملالہ کی کلاس فیلو جو اس حملے میں زخمی ہوئی تھیں، سب کو ملالہ پر حملے پر یقین ہے۔ لیکن بہت سے الباکستانی اب بھی شک کرتے ہیں کہ یہ سب ڈرامہ ہے -- لیکن ایک شخص جو پانی سے گاڑی چلانے کا دعوا کرتا ہے، وہ شک سے بالاتر ہے۔

طالبان جو امریکہ کے خلاف افغانستان میں لڑ رہے ہیں وہ جہاد ہے -- لیکن طالبان جو امریکہ کے پٹھو الباکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ دہشت گرد ہیں۔

جب مہدی حسن واہگہ بارڈر پار کرکے ہندوستان جاتے ہیں تو انکے گلے سے بھگوان بولتا ہے -- لیکن جیسے ہی وہ بارڈر پار کرکے واپس آتے ہیں، 'او مراسی واپس آگے جے'۔

ہم اپنی قومی غیرت اور ملکی بقا کے لیے ایٹم بم استعمال کر سکتے ہیں -- لیکن خاندانی غیرت کے لیے قتل کرنا الباکستان میں جرم ہے۔

رمضان میں ہماری خوراک میں کھانے کا تیل، چینی، سبزیاں اور فروٹ دوگنا ہو جاتے ہیں -- لیکن یہ بابرکت مہینہ ہمیں اپنے جسم اور اپنے نفس پر قابو پانے کا سبق دیتا ہے۔

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

ہمیں بسنت، مزاروں پر منتیں مانگنے، شادی بیاہ کی ھندوانہ رسومات، کو ختم کرنا چاہیے اور ٹی وی فلم اورتھیٹر سے فحاشی ختم کرنے کے لیے ان کو بین کرنا چاہیے۔ فنون لطیفہ، میوزک، شاعری، ڈانس اور پینٹنگ پر پابندی لگانی چاہیے -- لیکن ہمیں اپنی ثقافت کوزندہ کرنا چاہیے تاکہ ہم ہندوستانی ثقافتی حملے کو روک سکیں۔

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

اکثریت الباکستانی امن پسند ہیں اور ایک چھوٹی سے اقلیت کی دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے -- لیکن الباکستان  میں سے زیادہ رکھا جانے والا نام اسامہ ہے۔

الباکستان میں زلزلہ اور سیلاب خدا کے طرف سے ہمارے لیے ایک امتحان ہے -- لیکن سینڈی طوفان امریکی تکبر کے لیے خدا کی طرف سے ایک عذاب ہے۔

10۔ عافیہ صدیقی کے القائدہ کے ساتھ تعلقات جھوٹ ہیں، سوات میں چاند بی بی کو کوڑے مارنے والی وڈیو جھوٹی ہے، ملالہ پر حملے کی کہانی ڈرامہ ہے، اور اسامہ کا ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈو کے ہاتھوں مارے جانے کی خبر جھوٹی ہے -- لیکن عراق میں ابو غریب جیل میں ٹارچر، اور گوانتانامو بے میں ٹارچر کی مغربی میڈیا کی خبریں سچی ہیں۔

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

11۔ عورتوں کہ گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے اور سکول نہیں جانا چاہیے -- لیکن عورت اگر بیمار ہوجاے تو صرف خواتین ڈاکٹر سے الٹراساونڈ اور علاج کروایں۔

12۔ اگر الباکستان میں کوئی قدرتی آفات جیسے کہ سیلاب یا زلزلہ آجاۓ تو ہم سب سے پہلے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کہاں ہیں این جی اوز اور مغربی ممالک، وہ آگے آئیں اور ہماری مدد کریں -- لیکن این جی اوز مغربی ممالک کے ایجنٹ ہیں جو ہمارےملکی مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں۔

13۔ ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ملک میں فرقہ واریت  تشدد اور دہشت گردی کیوں بڑھ رہی ہے -- لیکن محمود غزنوی، محمد بن قاسم، محمود غوری، سید احمد شہید، شیخ احمد سرہندی اور تیمور لنگ ہماری سکول کی کتابوں میں ہیرو ہیں۔

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

14۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے مطابق ہم دنیا میں ساتویں کرپٹ ترین غیر محفوظ قوم ہیں جہاں قانون کی عملداری نہایت کمزور ہے۔ جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مظابق ہم تینتیسویں  نمبر ہیں جبکہ 1 نمبر مکمل شفاف اور 100 مکمل کرپٹ ترین ممالک کے لیے ہے -- لیکن ہمارے مذہبی رہنما کہتے ہیں کہ  باکستان پوری امت مسلمہ کی رہنمای کے لیے تخلیق ہوا ہے۔

السٹریشن -- صابر نذر
السٹریشن -- صابر نذر

15۔ دوہری شہریت کے حامل پارلیمنٹ کے رکن نہیں بن سکتے کیونکہ انہوں نے اپنے نیے ملک کے لیے ہتھیار اٹھانے کا حلف لیا ہوتا ہے -- لیکن دوہری شہریت کے حامل شخص کی وڈیو گواہی پاکستان کے سفیر کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے کافی ہے۔

16۔ حکومت کے خلاف تمام کیسز مظبوط کیسز تھے اور تمام ملزموں اور وزیر اعظم یوسف گیلانی کو سزا ملی ہے -- لیکن 94 فیصد دھشتگرد کمزور کیسز کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں۔

17۔ القائدہ اور طالبان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی مغرب کے دوغلے معیار کی عکاسی کرتی ہے۔ گوانتانامو بے کے قیدیوں اور عافیہ صدیقی کو یونایٹڈ نیشن کے چارٹر کے مطابق  منصفانہ مقدمے کا حق ملنا چاہیے -- لیکن طالبان جنہوں نے ڈاکٹر نجیب اللہ کو یونایٹڈ نیشن کے دفتر سے نکال کر بخیر مقدمے کے پھانسی دی ان سے امن مزاکرات کرنے چاہئیں۔

18۔ الباکستان میں خودکش دھماکوں، فرقہ ورانہ اموات، فوجی اڈوں پر حملوں، مساجد، اور صوفیاء اکرام کے مزاروں پردھماکوں اور مذھبی علماء پر حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں -- لیکن ان کے خلاف ہماری حکمت عملی موٹر سائیکل سواری اور موبائل فون پر پابندی ہے۔

19۔ تشدد پسند تنظیموں پر پابندی اور ان کے بینک اکاونٹ فریز کرنے چاہیے -- لیکن اگر وہ اپنا نام تبدیل کر لیں اور اپنی سرگرمیاں انہیں دفتروں سے شروع کردے تو انہیں فلاہی اداروں کی طرح کام کرنے کی اجازت ہے۔

20۔ ایف آی اے سٹیو ارسلان کے خلاف مقدمے کی تحقیق کی اھل نہیں ہے -- لیکن اضغر خان کیس میں اسلم بیگ اور اسد درانی کی تحقیقات کے لیے ایف آئ اے قابل اعتماد ہے۔


 صابر نذر ایک کارٹونسٹ ہیں

صابر نذر
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Rashid Aurakzai (@RKzoy) Dec 26, 2012 01:05pm
بہت عمدہ۔ 
شانزے Dec 26, 2012 03:36pm
منافقت کے پردے چاک کرنے کا بہت شکرہ یہ وھ ملک بےنظیر ھے جہاں حکمراں شراب کے نشے میں جذبہ ایمانی سے دھت ھو کے "عوام" کے پینے پہ پابندی لگا دیتا ھے کیا کہنے ھمارے، واقعی ھم دنیا میں بے مثال ھیں
zeeshan Dec 26, 2012 07:05pm
جناب صابر نذر صاحب مجھے آپ کے کچھ خیالات سے اتفاق نہیں مثلا" 1- یروئن اور دوسری نشہ آور ڈرگس جو علاج کے علاوہ کسی مقصد کی لیے استعمال کی جاے وہ بھی حرام ہی ہے. کسی بھی عالم سے پوچھ لیں لکھنے سے پہلے. 8-اسامہ اسلامی نام ہے،ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کا نام ہے. بن لادن کے اعمال کی وجہ سے کیا اس نام پر اعتراض کرنا نا مناسب ہے. کل کو نعوذ بااللہ کوئ محمد نام کا بندہ برے کام کرے گا تو ہم اس نام پر اعتراض کر دیں گے؟؟؟؟؟ 13- ہمیں اپنے اسلامی ہیروز کے مضامین پر اعتراض ہے، کبھی مسٹر چپس یا اس جیسے دوسرے مضامین پر تو کبھی اعتراز نہیں کیا.
justheone70 Dec 27, 2012 02:52pm
excellent mr Sabir Nazar,,,
حسین عبد اللہ Dec 27, 2012 03:02pm
‘‘صرف اتنا لکھتے کافی تھا کہ ’’منافقت

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025