• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قازقستان: فوجی طیارہ گرنے سے 27 افراد ہلاک

شائع December 26, 2012

فائل فوٹو۔۔۔

الماتے: جنوبی قازقستان میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تباہ ہونے سے قازقستان کے سرحدی اعلیٰ سرحدی ارکان سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

کے این بی سروس کے مطابق اے این 72 فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سات کریو ممبر اور قازق سرحدی محافظ فوج کے کمانڈر ترگن بیک استیم باکوو سمیت 20 سروس حکام کو لے کر جارہا تھا۔

طیارہ قازقستان کے جنوب میں شمکنت ایئرپورٹ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی خبر رساں ادارے نے وزارت ہنگامی سروسز کے حوالے سے کہا ہے فوجی طیارہ شیمنکت شہرکے قریب لینڈنگ کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا اور تھوڑی دیر بعد 8 سو میٹر کی بلندی سے سیدھا زمین سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث آیا ہے تاہم مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024