• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکی اسکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

شائع December 15, 2012

ریاستی پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے کے بعد بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔ فوٹو رائٹرز۔۔۔

نیو ٹاؤن: امریکی ریاست کنیٹی کٹ کے علاقے نیو ٹاؤن میں جمعے کو ایک ایلیمنٹری اسکول میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے 20 بچوں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق اگر اس واقعے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ امریکی تاریخ میں فائرنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اسکول پرنسپل اور سائیکولوجسٹ بھی شامل ہیں۔

این بی سی نیوز نے کسی مصدقہ ذرائع کا حوالے دیے بغیر بتایا کہ نوجوان حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سینڈی ہک ایلیمنٹری اسکول میں نرسری سے چوتھی جماعت تک کے 4 سے دس سال کی عمر کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔

اسکول میں تیسری جماعت کی ایک طالبہ کی والدہ برینڈا لبنسکی نے کہا کہ "یہ انتہائی خوفناک تھا"۔

ریاست کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نے کرنے کی شرط پر کہا کہ "یہ انتہائی برا واقعہ ہے"۔

نیو ٹاؤن پبلک اسکول ڈسٹرکٹ نے کہا کہ حادثہ کے بعد نیو ٹاؤن کے تمام اسکول بند کرا دیے گئے ہیں۔

لبنسکی کے مطابق فائرنگ کے موقع پر اسکول میں موجود ایک بچے کی والدہ نے انہیں بتایا کہ نقاب پوش آدمی پرنسپل کے آفس میں داخل ہوا اور اس نے پرنسپل کو ہلاک کردیا۔

ریاست کنیٹی کٹ کی پولیس کے مطابق آفیسرز موقع پر مقامی پولیس کے ساتھ موجود تھے تاہم انہوں نے کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کیں۔

اسٹیٹ پولیس کے مطابق ایمرجنسی کال صبح نو بج کر 41 منٹ پر آئی تھی۔

امریکہ میں اس سال فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں سے حالیہ واقعہ اریگان میں پیش آیا تھا جہاں منگل کو ایک حملہ آور نے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ حملہ آور خود بھی ہلاک ہو گیا تھا۔

اس قسم کا سب سے افسوسناک واقعہ جولائی کے مہینے میں اس وقت پیش آیا تھا جب حملہ آور نے ایک سینما میں بیٹ مین کی فلم کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024