• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہ رخ نے مانگی اپنی بدتمیزی کی معافی

شائع May 29, 2012

شاہ رخ خاں۔ فائل فوٹو

نیودہلی: بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں انڈین پریمئیر لیف (آئی پی ایل) کے میچ کے دوران اپنی 'بدتمیزی' پر معافی مانگ لی۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ایک ٹیم کوکلتہ نائیٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان چھبیس مئی کو میچ کے اختتام پر اپنے چند مداحوں کے ہمراہ جن میں ان کی بیٹی سوہانہ بھی شامل تھیں پچ پر جا پہنچے۔ جس پر سیکورٹی عملے کے روکنے پر سیخ پا ہو گئے تھے اور تقریبا ۱۵ منٹ تک بحث کرنے کے بعد میدان سے چلے گئے۔

اس کے بعد ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نیتن دلال نے بھارتی میڈیا کو بتا یا تھا کہ سیکورٹی عملے نے انہیں میدان سے باہر جانے کو کہا جس پر شاہ رخ طیش میں آ کرالجھنا شروع ہو گئے تھے۔

شاہ رخ پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے عملے سے بدتمیزی اور بد کلامی کی۔

نیتن نے کہا تھا کہ ایسوسی ایشن نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دیا ہے اور کرکٹ کے مداح شاہ رخ کو تاحیات وانکھڈا اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

دریں اثنأ ایم سی اے کے دوسرے آفیشل روی ساونت نے کہا تھا کہ اس دن کے بعد شاہ رخ کو کسی بھی طرح کے کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے داخلے کی ممانعت ہو گی۔

شاہ رخ نے کہا کہ وہ اپنے رویے کی معافی مانگتے ہیں، انہوں نے بروز اتوار چنئی میں کہا، "میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے مجھے اس طرح دیکھا۔ مجھے اس طرح بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے تھی"۔

خیال رہے کہ خان بالی وڈ کے مشہور ستاروں میں سی ایک ہیں اور حال ہی میں انہیں  جےپور میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران سیگریٹ نوشی پر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024