• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

'انجیرذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید'

شائع December 3, 2012

Fig_tree-670
انجیر کا درخت۔ — وکی پیڈیا تصویر

واشنگٹن: امریکہ میں ذیابیطس کے لیے قائم تنظیم اے ڈی اے نے کہا ہے کہ انجیر اس مرض کے لیے مفید ہے ۔

میڈیا کے مطابق تنظیم نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ انجیر میں فائبر اور نمکیات کی وافر مقدار ہوتی ہے، لہذا اسے کھانے سے قدرتی طور پر انسولین کنٹرول ہو جاتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق انجیر پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ پیچش، معدے کی تیزابیت، بواسیر، کھانسی ، دمہ اور وزن بڑھانے میں بھی اسے انتہائی معاون پایا گیا ہے۔

مختلف قسم کے پکوانوں میں استعمال ہونے والا یہ پھل بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025