• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

سائنس کی دنیا

شائع December 2, 2012

دنیا بھر کی تجربہ گاہوں میں روزانہ ہی کچھ نہ کچھ نیا انکشاف ہوتا رہتا ہے۔ ہر سال سائنس کے لاکھوں ریسرچ پیپرز اور لاتعداد کتابیں شائع ہوتی ہیں۔ ڈان ڈاٹ کام کی جانب سے سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا سے تازہ ترین معلومات اور دریافتوں کا تصویری البم۔ تصاویراورٹیکسٹ بشکریہ یوریکا الرٹ۔

سائنسدانوں نے ڈی این اے کو اینٹوں کی طرح استعمال کرتے ہوئے اس سے چند نینومیٹر کی کیوب کی شکل دی ہے۔ تصویر بشکریہ یانگ گینگ کی۔

تصویر نمبر ایک، چار اور چھ میں ٹینس پلیئر کے چہرے ایک پوائنٹ ہارتے وقت دکھائے گئے ہیں جبکہ تصویر نمبر دو، تین اور پانچ میں وہ ایک پوائنٹ جیت رہے ہیں۔ یہ تصاویر ایک تجربے کا حصہ ہیں جس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اگر پورے جسم کی تصویر سامنے نہ ہوتو صرف چہرہ

سائنسدانوں نے کائنات کا سب سے ہیوی ویٹ بلیک ہول تلاش کرلیا ہے۔ یہ این جی سی ون ٹو سیون سیون نامی کہکشاں کی تصویر ہے  جس میں موجود بلیک ہول کا وزن ہمارے سورج جیسے سترہ ارب سورجوں کے برابر ہے۔ تصویر بشکریہ ، ناسا، یورپی خلائی ایجسی، اینڈریو سی فیبیان

ناسا کی جدید ترین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نامی  دوربین میں آئینہ نصب کیا جارہا ہے۔ اُمید ہے کہ یہ بھی ہبل دوربین کی طرح ہمارے علم میں بہت اضافہ کرے گی۔ تصویر بشکریہ ناسا، کرس گن۔

تصویر میں ایک چھوٹا گلیشیئر دکھائی دے رہا ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق زمین کے پولز پر موجود برف کی چادر بہت تیزی سے پگھل رہی ہے۔ تصویر بشکریہ یان جوفن۔

کولاراڈو دریا کے پاس موجود گرانڈ کینین کی ایک تصویر۔ تازہ تحقیق کے مطابق یہ عجوبہ مقام اس سے بھی کہیں پرانا ہے جس کے متعلق اب تک تصور کیا جاتا رہا تھا۔ تصویر بشکریہ ربیکا فلاورز

سیارہ یورینس کی بنائی گئی ایک تصویر جس میں مصور نے بتایا ہے کہ اس سیارے کے دائروں نے ہی اس کے چاند ( سیٹلائٹس) کو جنم دیا ہے۔ تصویر بشکریہ فریڈرک ڈیوریلان