• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'یو این انٹرنیٹ کنٹرول کے لیے مناسب فورم نہیں'

شائع November 22, 2012

۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: گوگل سرچ انجن نے اقوام متحدہ کو انٹرنیٹ کنٹرول کے حوالے سے غلط فورم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے گوگل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اقوام متحدہ ایسا فورم نہیں جہاں ویب کے مستقبل کے بارے فیصلہ سازی کی جائے۔

اقوام متحدہ نے دسمبر میں دبئی میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کانفرنس بلائی ہے جس کے ایجنڈے میں انٹرنیٹ کنٹرول کے بارے میں فیصلہ سازی متوقع ہے۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ 1900 کے بعد پہلی بار گلوبل ٹیلی کام کے قواعد کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

اس اقدام سے بعض ممالک کو نئے انٹرنیٹ قوانین بنانے میں مدد بھی ملے گی۔

گوگل نے اپنے ایک بلاگ میں کہا کہ آئی ٹی یو انٹرنیٹ کے بارے فیصلے کرنے بارے غلط جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یو خفیہ فیصلے کرنے کے ساتھ اپنی تمام تجاویز کو عام نہیں کرتی، اس لیے انٹر نیٹ سنسر شپ کے ساتھ نئی ایجادات کے لیے خطرات بڑھیں گے اور انفارمیشن تک رسائی محدود ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024