• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:56pm
  • LHR: Asr 4:41pm Maghrib 6:33pm
  • ISB: Asr 4:48pm Maghrib 6:41pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:56pm
  • LHR: Asr 4:41pm Maghrib 6:33pm
  • ISB: Asr 4:48pm Maghrib 6:41pm

قصاب کی پھانسی پر حیرت ہوئی، احسان

شائع November 21, 2012

پاکستان تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان ۔ فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستانی طالبان نے بدہ کو اجمل قصاب کی پھانسی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

 ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے اپیل مسترد ہونے کے بعد قصاب کو بدھ کی صبح پھانسی دی گئی تھی۔

 پاکستان تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ خبر حیرت ناک ہے اور ہندوستانی سر زمین پر مسلمان کو پھانسی دیے جانا بڑا نقصان ہے۔

 واضح رہے کہ قصاب کو ہندوستان کے خلاف جنگ، قتل اور دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر مئی دو ہزار دس میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 یاد رہے کہ ممبئی حملوں کے دوران مسلح افراد نے ممبئی کے پرتعیش ہوٹل، ایک یہودی مرکز، اسپتال اور ٹرین اسٹیشن کو نشانہ بنایا تھا۔

 دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، لشکر طیبہ کے ایک سینئر کمانڈر نے نامعلوم مقام سے قصاب کو 'ہیرو' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصاب نے دیگر جنگجوؤں کی حوصلہ افزائی کردی ہے اور وہ انکے نقش قدم پر چلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025