• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:42pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:49pm

شامی باغیوں کا فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضے کا دعویٰ

شائع November 20, 2012

شامی باغی ایک ٹینک پر چڑھ کر اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی۔۔۔

امان: شام کے باغیوں نے دمشق کے جنوبی دروازے کے قریب واقع آرمی بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلامی باغیوں کے دو گروہوں انصار الاسلام اور جنداللہ بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے چار دن کی لڑائی کے بعد ہجرالاسود کے قریب فضائی دفاع کی بٹالین کی بیس پر قبضہ کر لیا ہے۔

جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج کے مطابق باغیوں نے طیارہ شکن توپیں تباہ کر دی ہیں جبکہ باغیوں کے ایک کمانڈر نے واکی ٹاکی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کمپاؤنڈ پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

باغیوں ہر قبضہ کیے جانے کی ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اپریل 2025
کارٹون : 22 اپریل 2025