• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ناراض ساتھی وزرا رحمان ملک پر برس پڑے

شائع May 23, 2012

cabinet-pakistan-gilani-670
اسلام آباد: وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس۔—فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کراچی میں قیام امن کیلئے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں امن و امان بالخصوص  کراچی کی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سندھ سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے ارکان وزیر داخلہ رحمان ملک پر برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں۔

کمیٹی کے باقی ارکان میں مولابخش چانڈیو، سید خورشید شاہ اور نوید قمر شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو تمام اتحادی جماعتوں اور سندھ کے قوم پرست رہنماؤں سے فوری رابطے کرنے اور کراچی میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024