اکشے کمار نے سراہا پاکستان کو
لاہور: ہندوستانی بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میوزک کی سمجھ ہندوستان سے زیادہ ہے اور یہ پاکستانی گلوکار اور موسیاقار انتہائی باصلاحیت ہیں۔
اکشے کمار اتوار کے روز ہندوستان، ممبئی سے براہ راست وڈیو کانفرنس کررہے تھے۔یہ کانفرنس کلب والوں کی طرف سے منظم کی گئی تھی جس میں سات دسمبر کو ریلیز ہونے والی اکشے کی فلم 'کھیلاڑی 786' کی پروموشن کی گئی۔
اکشے کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ یہ فلم پاکستان میں بھی دکھائی جائے اور اس موقع پر وہ پاکستان آنے کی پوری کوشش کرے گے۔
اس فلم کے نام کے حوالے سے جواب دیتے ہوئےاکشے کا کہنا تھا کہ اس کا مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہیرو 785 لرکیوں سے مل چکا ہوگا اور اگلی لڑکی سے ملنے والا ہوگا اور یہی وجہ ہے اس فلم کا ایسا نام رکھنے کی۔
جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ ہمیشہ فلمون مین پاکستانی لڑکی اور ہندو لڑکا ہی کیوں دکھاتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ خاص طور پر ایسی سکرپٹ لکھائیں گے جس میں اس کا الٹ ہو۔
ایک اور سوال کے جواب پر اکشے کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستانی فلموں کے لیئے اہم مارکٹ ہے۔
اکشے نے پاکستانی حکومت کو ہندوستانی فلمیں دکھانے کی اجازت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اکشے نے بتایا کہ وہ دس سال پہلے لاہور آئے تھے اور یہ کہ لاہوری کھانا دنیا کا بہترین کھانا ہے۔