اقوام متحدہ کا مصری کارکن کراچی میں زخمی

کراچی: اقوام متحدہ بچوں کے فنڈز کے لیئے کام کرنے والے ایک مصری کارکن کو مسلح افراد نے اتوار کے روز کراچی میں زخمی کردیا گیا۔
ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چوری کی واردات بھی ہوسکتی ہے۔اسی طرح کا واقع جولائی مین بھی پیش آیا تھا جب دو افراد کو زخمی کردیا گیا تھا جو عالمی صحت کی تنظیم کی پولیو مہم پر کام کررہے تھے۔
طالبان جنگجو ہمیشہ ان مہم کے خلاف رہے ہیں۔ بہت سے مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ مغرب کی چال ہے تاکہ وہ مسلمانوں کی جاسوسی کرسکیں۔
صوبائی انسپکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز بین القوامی اقوام متحدہ کے کارکن کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک ریستوران سے باہر آرہے تھے جب مسلح افراد ان کے پاس آئے۔
جیسے ہی انہون نے اپنی گاڑی آگے بڑھائی، مسلح افراد نے ان کا تعاقب کیا اور ان ہر فائرنگ کی اور اس میں اقوام متحدہ کے لیئے ایک کام کرنے والے ایک مصری کارکن کندھے میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے۔