• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماروی سرمد پر قاتلانہ حملہ: رپورٹ

شائع November 4, 2012

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ فائل تصویر

اسلام آباد: ایک مقامی روزنامے کے مطابق پاکستان کی ممتاز کالم نگار اور انسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد پر جمعے کی رات کو اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماروی سرمد کو ٹیکسٹ میسیجز اور ای میل کے ذریعے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں۔

ماروی سرمد نے اخبار کو بتایا کہ ان کی درخواست پر نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل کردی ہیں۔

ماروی سرمد کے مطابق جب وہ اپنے کام کے مقام سے گھر روانہ ہورہی تھیں تو اس وقت ان کی گاڑی پر دو فائر کئے گئے تاہم ان کا نشانہ خطا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024