• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

چین میں ایک بچہ پالیسی ختم ہونے کا امکان

شائع November 2, 2012

چین میں تیس سال قبل آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے فی خاندان ایک بچہ پالیسی اپنائی گئی تھی۔— اے ایف پی فوٹو

بیجنگ: چین آئندہ دو تین سال میں اپنی ’’ایک خاندان ایک بچہ پالیسی‘‘ ختم کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کی پالیسی سازی میں مرکزی مقام رکھنے والے تھنک ٹینک چائنا ڈویلپمنٹ ریسرچ فاؤنڈیشن نے حکومت سے 2015 تک ایک بچہ پالیسی ختم کر کے دو بچے پالیسی اپنانے کی سفارش کی ہے۔

چین میں تیس سال قبل آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے فی خاندان ایک بچہ پالیسی اپنائی گئی تھی۔

تاہم سی ڈی آر ایف نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ 2015ء تک یہ پالیسی ختم کر کے دو بچے پالیسی کا اعلان کریں کیونکہ چین میں معمر آبادی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کو متوازن کرنے کے لیے ایک بچہ پالیسی کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024