• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ریلوے اراضی کیس، تین سابق جرنیلوں کو سمن جاری

شائع October 31, 2012

۔ — تصویر بشکریہ پاک ریل ڈاٹ کام

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریلوے اراضی کیس میں فوج کے تین سابق جرنیلوں کو سمن جاری کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، جن کو سمن جاری کیے گئے ہیں ان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر اور میجر جنرل ریٹائرڈ حسن بٹ شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق تینوں ریٹائرڈ جرنیل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کل پیش ہوں گے۔

ان تینوں جرنیلوں پر ریلوے کی زمین اونے پونے داموں رائل پام گالف کلب کو دینے کا الزام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024