• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

' تارکین وطن کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے '

شائع October 30, 2012

اگر کسی کو انتخابی فہرستوں کے حوالے سے شکایات ہیں تو وہ درست کرا لیں، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔

منگل کو عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں انتخابی فہرستوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے طریقہ کار میں مشکل پیش آرہی ہے اوراگر کل انتخابات کا اعلان ہوگیا تو اس طریقہ کار پر عمل میں مشکل پیش آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن بہت سا پیسہ کما کر وطن بھیجتے ہیں،  انہیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔

سماعت کے دوران سینیئر وکیل رشید اے رضوی نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں آبادی کے بڑے حصے کو ووٹ کے حق سے محروم کرتے ہوئے انہیں ووٹر فہرستوں میں کراچی کی حدود سے نکال دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی نے آپ کا دروازہ نہیں کھٹکھٹانا، آپ کو خود الیکشن کمیشن جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سر پر آگئے ہیں، اگر کسی کو انتخابی فہرستوں کے حوالے سے شکایات ہیں تو وہ درست کرا لیں۔

جس کے بعد جماعت اسلامی اور عمران خان کے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024