• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کینیڈا میں خزاں کے رنگ

شائع October 26, 2012

مسکوکہ کینیڈا کے اہم شہر، ٹورانٹو سے دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ مسکوکہ کا شمار کینیڈا کے خوبصورت اور پُرفضا مقامات میں ہوتا ہے جہاں تقریباً ایک ہزار چھ سو جھیلیں، آبشار اور جھرنے اور گرینائٹ کی چٹانوں کے ساتھ ساتھ رنگ برنگے خوبصورت درختوں کا انبار موجود ہے جن میں پائن، دیودار اور میپل درختوں کے جھنڈ قابلِ ذکر ہیں۔ خزاں کی آمد پر ان درختوں کے پتے، سرخ، سنہرا اور ارغوانی رنگ اختیار کرکے منظر کو مزید رنگین اور دلفریب بناتے ہیں۔ لوگوں کی اکثریت ان مناظر کو دیکھنے کے لئے آتی ہے اور اسی لئے سیاحت مسکوکہ کی آمدنی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نیشنل جیوگرافک کے ٹریولر میگزین نے مسکوکہ کو دو ہزار بارہ کے لئے اہم اور قابلِ دید مقامات میں شمار کیا ہے۔ ہرسال اکیس لاکھ افراد یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ گزشتہ سال مسکوکہ کو گرمیوں کی تعطیلات کے لئے دس بہترین مقامات میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

سیاحت اور تفریح کے تمام لوازمات مسکوکہ میں موجود ہیں ۔ ان میں حسین دیہات اور قصبے، کھیت اور کھلیان، جھیلوں کے کنارے آرام دہ ہوٹل، گالف کلب کے پاس ریستوران اور کنٹری کلب کے علاوہ تفریح اور شاپنگ کے مراکز بھی ہیں۔ تصویر اور متن محسن عباس