• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم سینیٹ سے مستعفی

شائع October 24, 2012

وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین - —اے ایف پی فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے منگل کو بطور سینیٹر استعفٰی دے دیا ہے۔

ڈان اخبار سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے تصدیق کی  ہے کہ انہوں نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں اپنا استعفٰی بھجوا دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے اس قدم کی وجوہات نہیں بتائیں۔

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کے حامل ڈاکٹر عاصم نے سندھ کی سینیٹ نشست پر استعفی اس لیے دیا ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے ممکنہ نااہلی سے بچ سکیں۔

گزشتہ ماہ، سپریم کورٹ نے دہری شہریت کے حامل بارہ ارکان اسمبلیوں کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں معطل ارکان کو حکم دیا تھا کہ وہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ملنے والی تنخواہیں اور الاؤنس بھی واپس کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔

صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص سمجھے جانے والے ڈاکٹر عاصم اعزازی طور  پر صدر کے معالج بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024