• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حیدرآباد سے جعفرآباد تک

شائع October 23, 2012

حیدرآباد

وہ جلسہ تھا یا جلسی تھی یا پپلیوں کی برسی تھی

گھر پر سوتے تھے جیالے چمچے کڑچھے اور پیالے خوش ہوتے تھے گویا انکی ختنہ ہو یا شادی ہو زرد وڈیرے آئے تھے اور محکوموں کو لائے تھے بی بی کی روح روتی تھی اور بھٹو تھا اداس بہت اک زرداری سب پر بھاری اک بارِگراں اک وار تھا کاری

کوئٹہ

اک بستی بائی پاس کے پاس جہاں پولیو ٹیم پر حملہ ہے یہ حملہ کتنا کملا ہے اسکولوں کو یہ ڈھاتا ہے اور ویکسی نیٹر گراتا ہے چلّاتا  ہے کہ یہ بچی جو پڑھتی ہے اور لکھتی ہے جاسوسن ہے امریکہ کی دہشت کی وحشت کے آگے دیوار ہےوہ، بیزار ہیں ہم ان اندھے بہرے ہتھیاروں سے

    اسلام آباد

ایوان سجا فرزانوں کا نگہبانوں کا، بے جانوں کا وہ تانے بانے بنتے ہیں پر کچے سچے دھاگوں سے اور مکڑی کودتی پھاندتی ہے دن دن دھاگے باندھتی ہے آزادی سے، بے خوفی سے پختونخواہ کے اک شاعر نے کل تھا کہا پر سچ ہے نیا

خاک ہو جائیں کے پروانے سحر ہونے تک کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

    جعفرآباد

برسات تو آئی چلی گئی بربادی اب بھی باقی ہے دوچار ہزار نہیں ہیں یہ یہ لاکھوں ہیں جو بے گھر ہیں اور سر پہ نہیں سایبان کویی بیماری ہے لاچاری ہے بھوک سے زیست بھی ہاری ہے نہیں لاشیں تک دفنانے کو دھرتی پر قبرستان کوئی سرکار مگر سناٹے میں خراٹے لیتی رہتی ہے کیسے کوئی اقدام کرے اس بے خبری کے جالے میں خبروں والے بھی شامل ہیں کہ جعفرآباد ہے دور بہت کہیں دور کسی سیارے یہ واقع ہے مجبور بہت


عباس جلبانی میڈیا سے منسلک قلم کے ایک مزدور ہیں اور خود کو لکھاری کہلانے سے کتراتے ہیں۔

عباس جلبانی
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024