• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر خان حج پر روانہ

شائع October 20, 2012

ممبئی: عامر خان اور رانی مکھرجی فلم تلاش کی میوزک لانچ کی تقریب میں شریک ہیں۔— اے ایف پی

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی کتنی پاسداری کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی والدہ زینت حسین سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ ان کے ہمراہ حج کے لیے جائیں گے۔

جمعرات کو شکاگو میں 'دھوم تھری' کی تھکا دینے والی شوٹنگ سے واپس ہندوستان آنے کے بعد فلم “تلاش” کے میوزک لانچ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پرفیکٹ نے بتایا کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خان اپنی والدہ،  آٹھ فیملی ارکان اور ایک مولانا کے ہمراہ جمعہ کی شام چودہ روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

اطلاعات کےمطابق، خان نے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے ایک ٹریول ایجنسی کے بہترین پیکج 'پلیٹینئم' کا انتخاب کیا ہے۔

اس پیکج کے تحت وہ اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس مقامات سے چند قدموں کے فاصلے پر فور اسٹار ہوٹلوں میں رہیں گے۔

خان فیملی کا مکہ میں المصا ہوٹل جبکہ مدینہ میں الف طیبہ ہوٹل میں قیام ہو گا۔ یہ دونوں ہوٹل غیر ملکیوں کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

جمعہ کو ساڑھے چھ بجے سعودی ائر لائن سے روانہ ہونے والی خان فیملی تین نومبر کو واپس پہنچے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024