• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع October 16, 2012

کرینہ اور سیف  شادی کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں ۔ فوٹو اے ایف پی

ممبئی:  بالی وڈ کا گلیمر جوڑا, سیف علی خان اور کرینہ کپور پانچ سال کے افیئر کے بعد بالآخر آج شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

بتیس سالہ کرینہ اور بیالیس سالہ سیف کی شادی کی تقریب دولہے کے گھر پر ہوئی جبکہ باقاعدہ تقریب آج شام تاج محل پیلس ہوٹل میں ہو گی۔

نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے بندھن مہیں بندھنے کے بعد اپنے گھر کے باہر آنے والے صحافیوں اور فینز کا شکریہ ادا کیا اور تصاویر بنوائیں، اس موقع پر کرینہ سرخ عروسی جوڑے کے ساتھ شال بھی اوڑھ رکھی تھی  جبکہ سیف،سادہ سرمئی رنگ کا کرتا پہنے ہوئے تھے۔

سیف اور کرینہ کا شادی کے بعد گھر میں ایک خوبصورت تصویر

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کی شادی میں تین گواہوں نے دستخط کیے جن میں کرینہ کے والد رندھیر کپور، والدہ ببیتا اور سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور شامل ہیں۔

اداکار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے سیف اور کرینہ کا گزشتہ پانچ سال سے افیئر چل رہا تھا اور دونوں کو ہی میڈیا میں خاصی پذیرائی ملی تھی۔

دونوں کی شادی سے قبل اتوار کو ہونے والی سنگیت کی تقریب کا میڈیا میں کافی چرچا رہا تھا، اس تقریب میں کرینہ نے نارنجی رنگ کا لہنگا اور گولڈن رنگ کی چولی پہنی ہوئی تھی جبکہ سیف نے نسبتاً سادہ انداز اپناتے ہوئے سفید رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔

کرینہ کے چچا اور بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اے ایف پی کو بتایا کہ شادی کے بعد مستقبل قریب میں دہلی میں دلہا دلہن کیلیے ایک استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے۔

دوسری جانب شمالی ہریانہ میں سیف علی خان کے آبائی گھر "پٹودی پیلس" میں بھی ایک جشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سیف گزشتہ سال اپنے والد اور ٹائیگر پٹودی کے نام سے مشہور کرکٹر منصور علی خان کی وفات کیے بعد پٹودی ریاست کے نئے حکمران بنے تھے۔

سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں جبکہ ان کی بہن سوہا علی خان بھی فلمی لائن سے وابستہ ہیں۔

بیبو اور چھوٹے نواب، شادی کے بعد۔، خوشگوار موڈ میں۔ فوٹو اے پی

بات کی جائے کپور کی تو ان کا تعلق ہندوستان کے مشہور فلمی گھرانے سے ہے جس کی شروعات ان کے پردادا پرتھوی راج سے ہوئی۔

ان کے دادا راج کپور انڈین فلم انڈسٹری کے بہت بڑے لیجنڈ تھے جبکہ ان کی بہن اور دیگر رشتے داروں نے بھی انڈسٹری میں خاصا نام کمایا۔

سیف جو اب تک پچاس سے زائد بولی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں "دل چاہتا ہے" اور "ہم تم" جیسی سپر ہٹ فلمیں بھی شامل ہیں، ان کے سابقہ بیوی امرتا سنگھ سے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ دونوں کی 2004 میں طلاق ہو گئی تھی۔

دوسری طرف کرینہ کپور کی یہ پہلی شادی ہے اور وہ "تھری ایڈیٹس" اور "جب وی میٹ" سمیت متعدد سپرہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

کرینہ نے سیف کے ساتھ بھی "قربان"، "ٹشن" اور رواں سال ریلیز ہونے والی "ایجنٹ ونود" میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024