• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سرکاری ملازمین کیلیے نیا ڈریس کوڈ

شائع October 11, 2012

فوٹو آن لائن

اسلام آباد: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سادہ طرز زندگی اپنانے اور توانائی کی بچت کیلیے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے دیے گئے نئے ڈریس کوڈ کو سراہا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن نرگس سیٹھی نے اس مقصد کیلیے نو اکتوبر کو ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام اہم اداروں کو اس ڈریس کوڈ کی پابندی کا حکم جاری کیا گیا تھا، اس حکم نامے کو وزیر اعظم نے منظور بھی کرلیا ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کوڈ جسے ابتدا میں صرف دو اداروں میں نافذ کیا گیا ہے اس کا مقصد ملک میں بجلی کی بچت اور اس کے ساتھ ساتھ سادہ طرز زندگی اپنانے پر مائل کرنا جس سے بیورو کریسی کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سادہ ڈریس کوڈ اس سے قبل جاپان سمیت بہت سے ممالک میں نافذ کیا جا چکا ہے۔

کوڈ کے مطابق تمام اہم اداروں کے وزیروں اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے وہ موسم گرما میں کوٹ پینٹ کی جگہ سادہ پینٹ شرٹ یا شلوار قمیص پہن کر آئیں تاکہ اے سی کے استعمال کی ضرورت نہ پڑے۔

اسی طرح سردیوں کے موسم کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سادہ کپڑوں کی جگہ گرم کپڑے پہن کر آئیں تاکہ ہیٹر کا استعمال کم کیا جا سکے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی زیادہ زیادہ بچت کیلیے گرمیوں میں پنکھوں اور اے سی جبکہ سردی میں ہیٹر کا کم سے کم استعمال کیا جائے اور اس حولے سے رپورٹ متعلقہ اداروں میں جمع کرائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024