ہیں تلخ بہت بندہ مزدورکے اوقات
یکم مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا۔
پچھلی کئی دہایئوں سے مزدوروں کے حالات نہیں بدل پائے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ابتری میں اضافہ ہوتا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ میں ایک ہزار جبکہ پنجاب حکومت نے دو ہزار روپے کے اضافے کا اعلان کیا۔
اقتصادی پاہرین کے مطابق جس رفتار سے اشیاء خردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ، یہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔