• KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:36pm Isha 8:03pm
  • ISB: Maghrib 6:44pm Isha 8:13pm
  • KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:36pm Isha 8:03pm
  • ISB: Maghrib 6:44pm Isha 8:13pm

ٹوفل کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع September 26, 2012

آسٹریلین امپائر سائمن ٹوفل۔ فوٹو اے ایف پی

کولمبو: عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی امپائر سائمن ٹافل نے ایلیٹ پینل سے دستبرداری اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پانچ بار انٹرنیشنل امپائر آف دی ایئر کا ٹائٹل جیتنے والے آسٹریلوی امپائر سائمن ٹوفل ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپیشپ کے بعد الیٹ امپائرنگ پینل چھوڑ کر ریٹایرمنٹ لے لیں گے اور اس کے بعد وہ آئی سی سی کے امپائر پرفارمنس اور ٹریننگ پلان کی سربراہی کریں گے۔

ٹافل نے 74 ٹیسٹ اور 176 ایک روزہ میچز میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ 41 سالہ آسٹریلین نے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

ٹوفل نے 1999 میں اپنے کیریئر کا آغاز آسٹریلیا میں ایک روزہ میچ سے کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ٹوفل کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹوفل نے امپائرنگ میں نئی جان ڈالی اور وہ نئے امپائرز کیلیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹریننگ پروگرام کی سربراہی کرتے ہوئے وہ نئے امپائرز کو آگے لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2025
کارٹون : 21 اپریل 2025