پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا۔
دوسری جانب ہندوستان نے انگلینڈ کو نوے رنز کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ تصاویر خبر رساں ادارے
انگلینڈ کے کھلاڑی ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
کپتان محمد حفیظ اور اوپنر عمران نذیر نے پاکستان کو 47 رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا۔
حفیظ 43 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
ناصر جمشید اور حفیظ نے دوسری وکٹ کے لیے 76 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
ناصر جمشید نے صرف 35 گیندوں پر 56 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔
جمشید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
میچ کے دوران پاکستانی شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔
جواب میں اوپنرز روب نکول اور کین ولیمسن نے بلیک کیپس کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز جوڑے۔
وکٹ کیپر برنڈن مکلم 32 رنز بنانے کے بعد عمر گل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کپتان راس ٹیلر کی 11 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگ بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچاسکی۔
پاکستان کی جانب سے اسٹار آف اسپنر سعید اجمل اور حفیظ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ سعید نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حفیظ نے اپنےمقررہ چار اووروں میں صرف پندرہ رنز دیئے۔ پاکستان کا اگلا میچ منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو باآسانی 90 رنز سے شکست دے دی۔ یہاں اسٹیون فن کے ہاتھوں عرفان پٹھان بولڈ ہو رہے ہیں۔
روحت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
جواب میں انگلینڈ کا آغاز تباہ کن رہا۔ یہاں الیکس ہیلزعرفان پٹھان کے شکار بنتے نظر آ رہے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے ہربھجن سنگھ نے اپنے مقررہ چار اووروں میں صرف بارہ رنز کے عوض چار انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔