• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی : فائرنگ، ڈاکٹر سمیت تین ہلاک

شائع September 17, 2012

فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں مزید افراد تین ہلاک ہوگئے۔ فائل تصویر اے ایف پی

کراچی: فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں پیر کو شہر میں ڈاکٹر سمیت مزید افراد تین ہلاک ہوگئے۔

 پولیس نے دو ٹارگیٹ کِلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رحمت چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نےکلینک سے نکلنے والے ڈاکٹر شہزاد اقبال پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 اُدھر، شاہ فیصل کالونی کے علاقے اسٹار گیٹ کے قریب، شاہراہ فیصل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فرحان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 لیاری کے علاقے کلری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جسے اسپتال پہنچادیا گیا۔

 دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے حب ریور روڈ سے دو ٹارگٹ کلرز   کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے نام محمد رفیق عرف میمن اور محمد صدیق عرف نعمان ٹینی ہیں۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024