• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

افغانستان: شہزادہ ہیری حملے میں بال بال بچ گئے

شائع September 15, 2012

نیٹو کا ہیلی کاپٹر۔— ای ایف پی فائل فوٹو

کابل: جنوبی افغانستان میں فوجی پوسٹ پر حملے میں دو امریکی بحری فوجی مارے گئے۔

حملے کی جگہ کے قریبر برطانوی شہزادہ ہیری بھی موجود تھے۔

ایساف کے ماسٹر سارجنٹ نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حملے میں متعدد افرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے کے وقت ۔برطانوی شہزادہ ہیری بھی کیمپ میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیمپ پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

ایساف کے طرف موصول ہونے والے ایک دوسرے بیان میں بتایا گیا کہ کیمپ میں موجود تنصیبات اور طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

البتہ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025