• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیٹ مڈلٹن کی نیم عریاں تصاویر سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل

شائع September 14, 2012

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن۔ فوٹو اے پی

لندن، پیرس: فرانسیسی میگزین نے ڈچز آف کیبرج کے نام سے مشہور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ان کے شوہر کے ساتھ سن باتھ لیتے ہوئے نیم عریاں تصاویر شائع کر دی ہیں جس سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ہفت روزہ "کلوزر" نامی اس میگزین میں کیٹ کی بکینی میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ سن باتھ لیتے ہوئے ایک درجن سے زائد نیم عریاں تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

میگزین کے سرورق پر "او مائی گاڈ" کے نام سے شائع ہونے والی اس جوڑے کی شادی  گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی اور ان کو ان کے اچھے اخلاق کی وجہ سے دیگر شاہی افراد کی نسبت عوام میں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

ان تصاویر سے بکنگھم پیلس کو شدید دھچکا پہنچا ہے جسے کچھ عرصہ قبل شہزادہ ہیری کی بھی نیم عریاں تصاویر نے خاصی گزند پہنچی تھی۔

میگزین "کلوزر" نے ان تصاویر کو شائع کرنے کا دفاع کیا ہے تاہم شاہی خاندان کے ترجمان نے اسے ایک گھٹیا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میگزین کے اس عمل سے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے پر گیا ہوا شاہی جوڑا کافی پریشان ہے اور بکنگھم پیلس نے اس سلسلے میں وکیل سے رابطہ کیا ہے۔

سینٹ جیمز پیلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑا فرانسیسی میگزین کی اشاعت اور ایک فوٹوگرافر کی جانب سے ان نجی زندگی میں دخل دینے پر کافی افسردہ ہے۔

دوسری جانب میگزین کی ایڈیٹر ان چیف لارنس پیو نے اس اقدام کا دفاع کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024