• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

ایک ہی گلی میں کئی جنازے

شائع September 13, 2012

کراچی ہی نہیں، پاکستان کی تاریخ کے سب سے اندوہناک صنعتی آتشزدگی میں مرنے والوں کی تعداد 258 تک پہنچ چکی۔ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا متعدد جھلسے زخمی زیرِ علاج ہیں۔ تصاویر ایجنسیز

سانحہ بلدیہ میں ہلاک کچھ فیکٹری کارکنوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ۔ بعض علاقے ایسے تھے جہاں ایک گلی میں کئی جنازے پہنچے۔ اے پی

شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ سے شروع ہونے والا تدفین کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ اے پی

جنازے پر ماتم کناں ماں۔ یہ لمحہ ان کے لیے قیامت سے کم نہیں تھا۔ اے ایف پی

تدفین کے موقع پرپسماندگان کا بَِین۔ وقت گزرجائے گا مگر جدائی کا دکھ تاعمر ساتھ رہے گا۔ اے ایف پی

اہلِ خانہ اپنے جگر گوشے کو ابدی سفر پر روانہ کرتے ہوئے۔ شہر کی کئی پسماندہ بستیوں میں گلی گلی یہ مناظر تھے۔ رائٹر

ایک اسپتال کے مُردہ خانے کے باہر تدفین کے لیے رکھے تابوت۔ کئی لاشیں جھلس کر بری طرح مسخ ہوچکی تھیں۔ اے ایف پی

ایدھی سرد خانہ میں بیٹے کی لاش شناخت کرلینے والی دکھی ماں۔لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ اے ایف پی

بدقسمت فیکٹری کا ایک اندرونی منظر۔ آگ پر قابو پانے کے بعد امدادی عملہ اندر داخل ہوا تو ہرطرف لاشیں تھیں۔ اے ایف پی

بدقسمت فیکٹری میں امدادی کارروائیاں ختم ہوئیں۔ آگ بجھ گئی، جھلسنے والے آخری آرام گاہوں کو پہنچے لیکن اس آگ کی تپش جن خاندانوں تک پہنچی وہ تا زندگی اس کی جلن محسوس کرتے رہیں گے۔ اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

نون میم Sep 13, 2012 11:30am
شکوہ ...... جل گئے، مر گئے، سبھی مزدور اب نہیں ہیں یه سب خدا سے دور "کیوں عطاء کی تھی زندگی ہم کو" عرش پر جا کے پوچھیں گے یه ضرور سانحہ گارمنٹس فیکٹری میں جان بحق ہونے والے مزدور بھائیوں اور بہنوں کے نام