• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ میں قوم پرستوں کی جزوی ہڑتال

شائع September 13, 2012

عمرکوٹ میں ہڑتال-تصویر اے بی آریسر

عمرکوٹ: سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی کال پر ضلع عمر کوٹ میں مکمل ہڑتال ہے۔ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کے باعث اسکولوں کالجوں میں بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔

کئی شہروں میں قوم پرست جماعتوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی اور نیشنل پیپلز پارٹی شامل ہیں۔

عمرکوٹ، پتھورو، کنری، اور سامارو ، ڈھورونارو، غلام نبی شاہ، شادی پلی، چھور ، کھوکھراپار سمیت  ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار بند رہا۔

جبکہ میرپورخاص اور سامارو ، مٹھی، کنری و دیگر شہروں کی جانب جانے والی سڑکوں پر ٹرئفک بھی غائب رہا۔

شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

قوم پرست رہنماؤں میرامان اللہ تالپر، محمد علی جونیجو، عبدالکریم منگریو، مجیب الرحمٰن آریسر و دیگر کا کہنا تھا کہ عوام نے نئے آرڈیننس کو رد کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کسی بھی سندھ دشمن فیصلے پر عملدرآمد ہونے نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ آج کی ہڑتال کی نواز لیگ، مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف، جی یو آئی نے بھی حمایت کی تھی لیکن کل کراچی میں ہونے والے حادثے کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی۔

البتہ حیدر آباد میں دکانیں اور کاروبار بند ہے لیکن حیدر چوک اور اطراف میں بازار کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024