• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دفاع پاکستان کونسل کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

شائع September 11, 2012

دفاع پاکستان کے سربراہ مولان سمیع الحق راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو آن لائن

راولپنڈی: دفاع پاکستان کونسل نے ڈرون حملوں اور شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں دفاع پاکستان کو نسل کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ ممکنہ فوجی آپریشن کیخلاف چوبیس ستمبر کو بنوں میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو پشاور جبکہ سات اکتوبر کو کراچی میں ملین مارچ کیا جائے گا۔

انہوں نے ڈرون حملوں کیخلاف سیاسی قیادت سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں  آپریشن سے پاکستان کی معاشی صورتحال خراب ہوگی۔

کونسل کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ دفاع پاکستان کونسل سیاسی جماعت نہیں اور وہ دفاع پاکستان کے نام پر سیاست کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں۔

 

تبصرے (3) بند ہیں

Syed Sep 12, 2012 01:04am
شیعہ نسل کشی میں حالیہ تیزی آنے کے بعد دفاع پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنی نوعیت کا پہلا بیان: کالعدم تنظیم کے سربراہ نے دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "۔۔۔ ملک میں قتل ہونے والا بے گناہ شیعہ ہو یا سنی اسکا قتل قابل مذمت ہے۔۔۔ " جب یہ مسلمان کو عقیدہ میں اِختلاف کی بنیاد پر سرِعام اور صبح شام کافر کافر کہتے اور کہلواتے ہیں تو کیا قتل ہونے والا پھر اِسں منافقانہ بیان کی روشنی میں بے گناہ شیعہ، سنی ہو گا یا گناہ گار کافر۔۔۔؟ اور قتل سے پہلے گناہ گار کی بےگناہی کا فیصلہ اخر کرتا کون ہے اور کہاں کرتا ہے۔۔۔؟
ملیحہ Sep 12, 2012 03:42am
'جب یہ عقیدہ میں اِختلاف کی بنیاد پر مسلمان کو سرِعام اور صبح شام کافر کافر کہتے اور کہلواتے ہیں تو کیا قتل ہونے والا پھر اِسں منافقانہ بیان کی روشنی میں بے گناہ شیعہ، سنی ہوگا یا گناہ گار کافر۔۔۔؟' بھئی کیا خوبصورت بات کی ہے آپ نے، مگر اس طرح سوچتے کتنے لوگ ہیں۔۔۔؟
ضیاء حیدری Sep 12, 2012 02:36pm
کسی کا منافق ہونا' یہ خدا اور بندے کا معاملہ ہے- ہمارے پیارے بنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے منافقوں کے سردار کو قتل نہ کیا اور نہی ان کا کوئی پیروکار ایسا کر سکتا ہے- حکومت کی ذمہ داری کے اس سازش کو بے نقاب کرے- عبدالرحمان ملک پاکستان کے خلاف سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے بیان جاری کرتے رہتے ہیں مگر ان میں ہمت نہیں ہے کے دنیا کے سامنے ثبوت پیش کریں-

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024