سنجے، سلمان کے درمیان سرد جنگ
نامور مصنف شیکسپئیر نے ایک مرتبہ کہا تھا ' نام میں کیا رکھا ہے' جس کا مطلب تھا کہ گلاب کو چاہے کسی بھی نام سے پکارا جائے، اس سے خوشبو ہی آئے گی۔
لیکن شاید بالی وڈ اس معاملے میں شیکسپئیر سے اتفاق نہیں کرتا۔
ہندوستان کی فلمی صنعت میں متعدد بار فلموں کے نام پر فلم ساز یا فنکار آپس میں الجھ چکے ہیں۔
اس کی تازہ مثال سنجے دت اور سلمان خان کی بالترتیب نئی آنے والی فلمیں 'شیر' اور 'شیر خان' ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دنوں سپر اسٹارز میں فلموں کے ملتے جلتے ناموں پر ان دنوں ایک خاموش جنگ جاری ہے۔
ایک ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ: سلمان، سنجے اور آستھا ونائک سے کافی پریشان ہیں کیوں کہ انہوں نے اپنی فلم کا نام 'شیر' رکھا ہے حالاں کہ وہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سلمان نے 'شیر خان' کو کافی عرصہ قبل اپنی آنے والی فلم کیلیے رجسٹرڈ کروا رکھا تھا۔
دیکھا جائے تو دونوں اداکار ایک دوسرے کےنزدیک ہیں اور سامنا ہونے پر انتہائی گرم جوشی سے ملتے ہیں لیکن آپ ان دنوں دونوں اداکاروں کے درمیان کھنچاو کو محسوس کر سکتے ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق موسیقار ہمیش رشمیا نے سلمان 'بھائی' کے انتہائی قریب ہونے کی بنا پر فلم' شیر' کی موسیقی ترتیب دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اسی طرح فلم کے ملتے جلتے نام کے مسئلے پر انیل کپور اور فلم ساز ساجد ناڈیہ والا کے درمیان بھی کھینچا تانی کی خبریں ہیں۔
انیل کپور کی بیٹی ریحا نے اپنی فلم کیلیے 'ہیرو گیری' کا نام رجسٹرڈ کروایا ہے تاہم ساجد کی نئی فلم کا ' ہیرہ پنٹی' ہے۔
انیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساجد کو اپنی ناراضگی سے آگاہ کر دیا ہے اور ساجد نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں گے۔
بالی وڈ میں فلموں کے ملتے جلتے ناموں اور کہانیوں پر کئی دوستیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔
طویل عرصے تک دوست رہنے والے انیل کپور اور انوپم کھیر دو ہزار پانچ اور سات کے درمیانی عرصے میں ایک دوسرے سے کتراتے رہے۔
جس کی وجہ یہ ہے کہ انیل کپور نے جب اکشے کھنہ کو لے کر فلم ' گاندھی مائی فادر' بنانے کا فیصلہ کیا تو عین اس وقت انوپم کھیر نے جاہنو باریو کی فلم 'میں گاندھی کو نہیں مانتا' میں گاندھی کا کردار نبھانے کی حامی بھری تھی۔
اسی طرح رانی مکھرجی اور ان کی فلم 'بلیک' کے ہدایت کار سنجے لیلا بنسالی کے درمیان خوشگوار تعلقات اداکاری کی فلم کے نام 'ہڑپہ' کی وجہ سے ختم ہو گئے کیونکہ اس نام کو بنیادی طور پر سنجے نے اپنی فلم کیلیے رجسٹرڈ کروایا تھا۔