• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

لوئردیر: خوُدکُش حملہ آور مارا گیا

شائع September 5, 2012

جنڈول پولیس اسٹیشن کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کی فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے آڑالیا۔ فائل تصویر

پشاور: ایک خود کُش حملہ آور نے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر خود کو اس وقت اڑالیا جب پولیس نے اس پر فائرنگ کی۔ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، لوئردیر کی پہاڑیوں پر واقع جنڈول پولیس اسٹیشن کے باہر یہ واقعہ پیش آیا۔ دیر میں القاعدہ اور طالبان کے عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو سیکیوریٹی فورسز سے برسرِ پیکار ہیں۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار اخترحیات گنڈاپور نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک شخص پولیس اسٹیشن کی جانب بڑھ رہا تھا جب پولیس نے اسے للکارا تو وہ تیزی سے بھاگنے لگا اور جیسے ہی پولیس نے فائرنگ شروع کی اس نے خود کو آڑالیا۔ اس واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اگرچہ طالبان کے خودکش بمبار اس طرح کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں لیکن اب تک کسی بھی گروہ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ۔

کارٹون

کارٹون : 25 اپریل 2025
کارٹون : 24 اپریل 2025