• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

پاکستان ایک ، آسڑیلیا ایک

شائع September 1, 2012

پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزایک -  ایک سے برابر کردی۔

 مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 249 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میتھیو ویڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان کے پہلے شکار بنے۔

جنید خان آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک کے خلاف اپیل کررہے ہیں تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ جنید میچ میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کلارک دلکش شاٹ کھیلتے ہوئے۔ وہ سینتیس رنز بناکر محمد حفیظ کے شکار بنے۔

مائیکل ہسی نے اکسٹھ رنز کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔

انجری کے باعث آل راؤنڈر شاہد  آفریدی میچ میں حصہ نہ لے سکے ، تاہم ان کی آمد پر شائقین نے  پرجوش استقبال کیا۔

کرشماتی آف اسپنر سعید اجمل نے ایک بار پھر بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار آسٹریلوی بلّے بازوں کو آوٹ کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اوپنر ناصر جمشید نے ستانوے رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی کے لیے راستہ ہموار کیا۔ محمد حفیظ کے ساتھ مل کر انہوں نے پاکستان کو سڑسٹھ رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

گرمی سے پریشان مچل جانسن خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس میچ میں مچل صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

مچل اسٹارک کی محمد حفیظ کے خلاف ناکام اپیل۔

پاکستانی شائقین کا ٹیم کی جیت پر جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کی شراکت نے ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروا دیا ۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے بعد مائیکل ہسی پاکستانی کپتان کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ شارجہ میں تین ستمبر کو کھیلا جائے گا۔