• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دفاع پاکستان کونسل کی لانگ مارچ کی دھمکی

شائع April 27, 2012

[caption id="attachment_1729" align="aligncenter" width="670" caption="دفاعِ اسلام کانفرنس کے رہنماوں کا ایک انداز۔ فائل فوٹو"][/caption]

پشاور: دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ڈالرز کی خاطر قوم کو امریکہ کا غلام بنادیا ہے۔

دفاع پاکستان کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے امریکی غلامی سے نجات حاصل نہں کی تو جلسے جلوس چھوڑ کر اسلام اباد کی طرف لانگ مارچ کریں گئے پھر حکمرانوں کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔

کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام میں دفاع پاکستان کونسل کی تمام مرکزی قیادت نے شرکت کی ۔انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں مسلمانوں نے سویت یونین کو شکست دی اب ایک بار پھر کفار کو شکت دینے کیلئے مذہبی قوتیں متحد ہو گئیں ہیں۔

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید نے بھارت کو مراعات دینے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، نیٹو اور بھارت نے افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیٹو سپلائی کو کسی صورت بحال نہیں ہونے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024