• KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm
  • KHI: Maghrib 6:56pm Isha 8:15pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:59pm
  • ISB: Maghrib 6:41pm Isha 8:09pm

افغانستان: پاکستانی طالبان کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

شائع August 25, 2012

۔— ای ایف پی فائل فوٹو

کابل: نیٹو حکام کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب مشرقی افغانستان میں دو فضائی حملوں میں ایک اعلیٰ طالبان کمانڈر سمیت ایک درجن جنگجو مارے گئے۔

نیٹو ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ کنڑ میں دو علیحدہ علیحدہ فضائی حملے کیے گئے،جن میں بارہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

کنڑ کے ضلع شگال کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ ترعسکریت پسندوں کا تعلق ہمسایہ ملک پاکستان سے تھا،جن میں ایک طالبان رہنما بھی شامل ہے۔

سید رحمان نے بتایا کہ پاکستان کی باجوڑ ایجنسی میں طالبان کمانڈر ملا داداللہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کنڑ کے چھاپہ درہ ضلع میں نیٹو کے فضائی حملوں میں لگ بھگ دو درجن عسکریت پسند مارے گئے تھے،جو وہاں ایک شخص کو سرعام سزا دینے کے لیے جمع تھے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے داداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولوی فقیر محمد کے پاکستانی فوج کے آپریشن سے بچ کرافغانستان فرار ہونے کے بعد داد اللہ نے باجوڑ میں معاملات سنبھال لیے تھے۔

اطلاعات کے مطابق داد اللہ نے پچھلے سال راستہ بھٹک کر افغانستان جانے والے تیس پاکستانی بچوں کو اغوا اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

احسان اللہ نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ داداللہ کی ہلاکت کے بعد مولوی ابو بکر کو تحریک کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

احسان اللہ کے مطابق ان کی تنظیم نے ملک میں اہم مقامات کو ہدف بنانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

شاکر کے نام سےشناخت ہونے والے داد اللہ کے نائب بھی نیٹو حملے میں ہلا ک ہوئے ہیں۔

پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے ابتدا میں بتایا تھا کہ داداللہ اور ان کے ساتھی پاکستان کے علاقے میں مارے گئے تاہم بعد میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملہ سرحد کی دوسری جانب ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 اپریل 2025
کارٹون : 17 اپریل 2025