موروثی سیاست
پچھلے کچھ عرصے میں موروثی سیاست پر کافی کالم پڑھنے کو ملے۔ اس سے ایک خیال آیا کہ کیوں نہ ان خاندانوں کی لسٹ بنائی جائے جنہوں نے ایک سے زائد پارٹیوں میں ٹانگ پھسائے رکھی ہے۔ ماجد نظامی صاحب سے مدد لی جو جیو شان سے کیلیے پہلے ہی اس پر کام کر چکے تھے۔
پڑھنے والوں سے بھی التماس ہے کہ ایسے ہی کسی خاندان کا نام فہرست میں اگر موجود نہ ہو تو برائے کرم اپنے کمینٹس میں شامل کیجیے تاکہ بہتر لسٹ ترتیب دی جا سکے۔
۔ شاہ محمود قریشی (تحریک انصاف) کے بہنوئی پیر شجاعت حسین قریشی اور بھانجا ظہور حسین قریشی (مسلم لیگ ق) میں ہیں۔
۔ شاہ محمود قریشی (تحریک انصاف) کے بھائی مرید حسین قریشی (پیپلز پارٹی) میں ہیں۔
۔ شاہ محمود قریشی (تحریک انصاف) مخدوم احمد محمود(فنکشنل لیگ) آپس میں سمدھی ہیں۔
۔ سید یوسف رضا گیلانی (پیپلز پارٹی) اور سید صبغت اللہ راشدی (فنکشنل لیگ) آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔
۔ مخدوم احمد محمود(فنکشنل لیگ)کے بہنوئی جہانگیر ترین (تحریک انصاف )ہیں۔
۔ جہانگیر ترین (تحریک انصاف) اور ہمایوں اختر خان (مسلم لیگ ق) آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔
۔ مخدوم احمد محمود (فنکشنل لیگ) نے اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر سید عبدالقادر گیلانی (پیپلز پارٹی) کو الیکشن جتوایا۔
۔ نواب آف کالا باغ کی پوتی اور سابق صدر فاروق لغاری کی بھانجی سمیرا ملک (مسلم لیگ ن) میں ہیں، ان کے چچا زاد بھائی ملک عماد خان (پیپلز پارٹی) کے وزیر ہیں۔
۔ سمیرا ملک (مسلم لیگ ن ) اپنے شوہر کے خالہ زاد بھائی ملک عمر اسلم اعوان کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں۔
۔ ایم این اے اویس لغاری (تحریک انصاف) سمیرا ملک (مسلم لیگ ن) کے بہنوئی ہیں۔
۔ چودھری پرویز الہی (مسلم لیگ ق) کے چچا زاد بھائی چودھری مبشر (ن لیگ) میں ہیں۔
۔ چودھری مبشر (ن لیگ) کی بہن تنزیلہ عامر چیمہ (ق لیگ) کی ایم این اے ہیں۔
۔ چوہدری انور علی چیمہ (مسلم لیگ ق) سے وفاقی وزیر اور ایم این اے ہیں، ان کے بیٹے عامر سلطان چیمہ (مسلم لیگ ق) سے ایم پی اے ہیں اور وہ تنزیلہ عامر چیمہ(ایم این اے ، ق لیگ) کے شوہر ہیں۔
۔ چودھری شجاعت حسین (مسلم لیگ ق) کے بھائی چودھری شفاعت حسین، گل حمید روکھڑی (مسلم لیگ ن) کے داماد ہیں۔
۔ چودھری شفاعت حسین (مسلم لیگ ق) حمیر حیات روکھڑی (ایم این اے، مسلم لیگ ن) کے بہنوئی ہیں۔
۔ خورشید محمود قصوری(تحریک انصاف) اورمیاں منظور احمد وٹو (پیپلز پارٹی) آپس میں سمدھی ہیں۔
۔ پیر آف پگار و سید صبغت اللہ راشدی خود (فنکشنل لیگ) کے سر براہ ہیں، ان کے بیٹے عمر مصطفی راشدی (مسلم لیگ ن) میں ہیں جبکہ ایک بھتیجا سید محمد راشد شاہ (تحریک انصاف) میں ہے۔
۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف (پیپلز پارٹی ) میں ہیں ، انکی بہن عشرت اشرف (مسلم لیگ ن) سے ایم این اے ہیں۔
۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ (مسلم لیگ ق) کے ایم این اے ہیں جبکہ ان کا بھانجا (مسلم لیگ ن) میں ہے۔
۔ سیدہ عابدہ حسین (پیپلز پارٹی) میں ہیں اور ان کے بھتیجے سید فیصل صالح حیات (مسلم لیگ ق) کے ایم این اے ہیں۔
۔ ذوالفقار مگسی (گورنر بلوچستان) ہیں انکی بیوی شمع پروین مگسی (مسلم لیگ ق) کی بلوچستان میں صوبائی وزیر ہیں ، انکے بیٹے سیف اللہ مگسی ( پی پی پی ، سینیٹر) ہیں۔
۔ ذوالفقار مگسی (گورنر بلوچستان) کے بھائی اکبر مگسی (سینیٹر)، بھائی عامر مگسی (ایم این اے، پیپلز پارٹی) ہیں۔ ایک بھائی نادر مگسی (ایم پی اے، پیپلز پارٹی) سندھ کے وزیر خوراک ہیں۔ ایک بھائی طارق مگسی بلوچستان سے(آزاد) ایم پی اے ہیں۔ ایک بھائی خالد مگسی ضلع جھل مگسی کے ضلع ناظم رہ چکے ہیں۔
۔ سلیم سیف اللہ (مسلم لیگ ق، اب ہم خیال) سے ایم این اے ہیں، ان کے بھائی ہمایوں سیف اللہ (مسلم لیگ ق) سے ایم این اے ہیں۔
۔ سلیم سیف اللہ (مسلم لیگ ق،اب ہم خیال) کے بھائی انور سیف اللہ (سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد) خیبر پختونخواہ سے (پیپلز پارٹی) کے ایم پی اے ہیں۔
۔ انور سیف اللہ (سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد) کے بیٹے عثمان سیف اللہ (پیپلز پارٹی) سے سینیٹر ہیں۔
۔ انور سیف اللہ کی بیٹی اور عثمان سیف اللہ کی بہن عمر ایوب خان (جنرل ایوب خان کے پوتے اور گوہر ایوب خان کے بیٹے) کی بیوی ہیں۔
۔ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور (اے این پی) کی بہو گوہر ایوب خان (مسلم لیگ ق) کی بھتیجی ہیں۔
۔ چوہدری فواد حسین (پہلے مشرف لیگ، اب پیپلز پارٹی) اور ان کے کزن چوہدری فرخ الطاف (مسلم لیگ ق) میں ہیں۔
مصنف ایک صحافی، ہدایت کار / پروڈیوسر، اداکار، دستاویزی فلم ساز، بلاگر، کالم نگار اور مشرمائل نامی تھیٹر کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔
تبصرے (9) بند ہیں