• KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:36pm Isha 8:03pm
  • ISB: Maghrib 6:44pm Isha 8:13pm
  • KHI: Maghrib 6:58pm Isha 8:18pm
  • LHR: Maghrib 6:36pm Isha 8:03pm
  • ISB: Maghrib 6:44pm Isha 8:13pm

آسٹریلین کوچ نے پاکستانی ٹیم کو خطرہ قرار دیدیا

شائع August 23, 2012

آسٹریلین کوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ فوٹو رائٹرز

آسٹریلین ہیڈ کوچ اسٹیو رکسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ماہ سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم کینگروز کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اگست کو شارجہ، دوسرا میچ 31 اگست کو ابو ظہبی جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ تین ستمبر کو دوبارہ شارجہ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

رکسن نے اعتراف کیا کہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں یونس خان اور اسپیڈ اسٹارعمر گل کا نہ ہونا ان کے لیے حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ہی بہت اچھے کرکٹر ہیں اور ان دونوں کو ہی پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے سے انہیں کافی حیرت ہوئی ہے تاہم یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے ایک اچھا موقع ہے۔

آسٹریلین کوچ مکی آرتھر کی جگہ ون ڈے کے لیے تعینات کیے گئے جز وقتی کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب بھی ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو ان مقابلوں کو دلچسپ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

رکسن نے کہا کہ پاکستانی تیم کے پاس آل راؤنڈر شعیب ملک، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور حال ہی میں ٹیم میں واپس جگہ بانے والے کامران اکمل کی صورت میں متعدد تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انتہائی متوازن اور تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کا حسین امتزاج ہے اور حال ہی میں دو خراب سیریز کے باوجود گرین شرٹس سیریز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی گرم اور مرطوب کنڈیشن کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ انہیں موسم کے حوال سے کوئی تحفظات نہیں اور ان کے کھلاڑیوں پر موسم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آسٹریلیا کی جانب سے تیرہ ٹیسٹ اور چھ ایک روزہ میچ کھیلنے والے سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم میدان کیسا کھیل پیش کرتے ہیں، ہم اس طرز کی کرکٹ میں ایک عرصے سے پہلے درجے پر فائز رہے اور ہماری خواہش ہے کہ دوبارہ اپنی پہلی پوزیشن حاصل کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 اپریل 2025
کارٹون : 21 اپریل 2025